Monday, 22 December 2014

https://scontent-b-mad.xx.fbcdn.net/hphotos-xpf1/v/t1.0-9/s480x480/1966898_1528564780749855_3926819160303093020_n.jpg?oh=15e7ff843073fb8b99cda4170e849c03

&oe=5537063E

1 comment:

  1. حویلی لکھاا ب میرا جینامرنا پاکستان پریس کلب کیلئے ہے محمد امیربریت کی پاکستان پریس کلب میں شمولیت صحافیوں وسماجی حلقوں کا خراج تحسین ۔تفصیلات کیمطابق۔جناح پریس کلب حویلی لکھا کے سابق سرپرست اعلی محمد امیر بریت کی پاکستان پریس کلب میں شمولیت پر صحافیوں کا خراج تحسین محمد امیربریت نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلیک میلروں اورصحافت کے نام پر کبھی بھی کسی صورت دھبہ نہیں لگنے دوں گااور میں ان بلیک میلروں کا پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اوراہل قلم اپنی جان ہتھلی پررکھ کر لوگوں بروقت حالات سے آگاہ کرتے ہیں جس میں پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ڈیڑھ سال میں پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کی عوام کیلئے بہترین خدمات اور علاقائی مسائل کو اجاگرکرنے میں اسکا کوئی ثانی نہیں ہے جس پر مجھے خوشی محسوس ہوئی ہے کہ پاکستان پریس کلب ایک نوجوان اور سینئرصحافتی وفد پرمشتمل ٹیم ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کربھی جرائم وکرائم کیخلاف ڈٹ جاتی ہے مجھے ان پر فخر ہے کہ علاقہ بھرکے مسائل انہی کی وجہ سے حل ہورہے ہیں پاکستان پریس کلب کی پوری ٹیم جرّ أت مند انہ انداز سے صحافتی میدان میں اتری ہوئی ہے انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میں نے جناح پریس کلب کو چھوڑ کرپاکستان پریس کلب میں شمولیت اختیار کی ہے اورمیری زندگی اورجان پاکستان پریس کلب کے نام ہے اوراسکی کارکردگی اوربلندی کیلئے ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گا ان شائ اللہ اب کوئی پریس کلب میرا نام استعمال نہ کرے میرا تعلق صرف پاکستان پریس کے ساتھ ہے میرا جینا مرنا صرف پاکستان پریس کلب کیلئے ہے۔

    \t\t\t۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    حویلی لکھادہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں میاں احمدفراز مانیکاکاپاکستان کسان اتحادکی ریلی سے خطاب ۔تفصیلات کیمطابق۔پاکستان کسان اتحادکی ریلی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی سے مذہبی ،سیاسی،سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے ظلم وبریت کی انتہائ کردی دہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں پوری قوم شہدائ کی وارث پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں نے انسانیت توکیا حیوانیت کو بھی شرمندہ کردیا ہے سانحہ پشاور بہت بڑا المیہ ہے جس نے پوری پاکستانی قوم کو ہلاکررکھ دیا ہے پاکستانی قوم کے دل غمزدہ ضرور ہیں لیکن ڈرنے اورجھکنے والی والی قوم نہیں دنیاجانتی ہے ہم نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کو حاصل کیا ہے پشاور پر حملہ کرنے والوں کا کسی مذہب اورانسانیت سے تعلق بالکل نہیں ایسے بے رحم درندوں نے ہی پوری دنیا کا امن وسکون تباہ کیا ہوا ہے اگردنیا کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے توایسے انسانیت دشمنوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے موثراورجامع منصوبہ بندی اورٹھوس اقدامات کرنا ہونگے پشاور میں پیش آنے والے المناک حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا حاکم وقت نے دہشگردوں کوپھانسیاں دیکر پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں اگر حاکم وقت پھانسی دینے کی بجائے سرقلم کرے تو یہ دہشگردپاکستان کی سرزمین چھوڑ کربھاگ نکلیں گے اور کبھی بھی پاکستان کے کسی بھی شہر میں حملہ کرنے کی نہ سوچیں گے دہشگردوں کی جانب سے یہ حملہ آپریشن ضرب عضب کے ردعمل اوراسکوناکام بنانے کیلئے کیاگیا ہے مگران دہشگردبھیڑیوں کویہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی ایک عظیم اوردلیر قوم ہے جس نے لاکھوں بوڑھوں ،بچوں ،جوانوں ،کی قربانیاں دیکر یہ وطن حاصل کیا ،وہ اسکی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ پوری قوم تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی دلیر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جوان شائ اللہ آخری دہشت گرد کے صفایا کرنے تک یہ آپریشن جاری رکھے گی پوری قوم پاکستان کسان اتحاد اور صحافی برادری وکلائ سیاسی وسماجی سول سول سائٹی اس اندوہناک حادثے کی پرزور اورشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔\t

    tمورخہ 23 12 2014

    ReplyDelete