Tuesday, 23 December 2014


حویلی لکھا انسانیت دشمنوں  کیخلاف ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے میاں  سرفراز ایڈووکیٹ ومیاں  فاروق احمد واہگرہ۔تفصیلات کیمطابق۔پشاور پر حملہ کرنے والوں  کا کسی مذہب اورانسانیت سے تعلق بالکل نہیں  ایسے بے رحم درندوں نے ہی پوری دنیا کا امن وسکون تباہ کیا ہوا ہے اگردنیا کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے توایسے انسانیت دشمنوں  کیساتھ آہنی ہاتھوں  سے نمٹنے کیلئے موثراورجامع منصوبہ بندی اورٹھوس اقدامات کرنا ہونگے ان خیالات کا اظہار حویلی لکھا کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں  سرفراز ایڈووکیٹ ومیاں  فاروق احمد واہگرہ نے اپنے مشترکہ بیان پشاور میں  پیش آنے والے المناک حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاہے کہ حاکم وقت نے دہشگردوں کوپھانسیاں  دینے کافیصلہ کرکے پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں  دہشگردوں  کی جانب سے یہ حملہ آپریشن ضرب عضب کے ردعمل اوراسکوناکام بنانے کیلئے کیاگیا ہے مگران دہشگردبھیڑیوں  کویہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی ایک عظیم اوردلیر قوم ہے جس نے لاکھوں  بوڑھوں ،بچوں ،جوانوں ،کی قربانیاں  دیکر یہ وطن حاصل کیا ،وہ اسکی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دریغ نہیں  کرے گی انہوں  نے کہاکہ پوری قوم تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی دلیر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جوان شائ اللہ آخری دہشت گرد کے صفایا کرنے تک یہ آپریشن جاری رکھے گی پوری اور وکلائ سیاسی وسماجی سول سول سائٹی اس اندوہناک حادثے کی پرزور اورشدیدالفاظ میں  مذمت کرتی ہے

مورخہ 18 12 2014

No comments:

Post a Comment