Tuesday 23 December 2014


حویلی لکھامرکزی تاجر اتحاد حویلی لکھا کے زیراہتمام ریلی کا انعقادجس میں  تمام مکتبہ فکریہ اورذیلی 20تنظیمات کی شرکت سانحہ پشاور کے اندوہناک واقعہ کی پرزورمذمت میاں  خرم جہانگیر وٹو ہرآنکھ اشک بار پورے ملک میں  کہرام مچ گیا اورننھی جانوں  کے ضیاع پر ہرآنکھ اشک بار ملک میں  سناٹا چھایا رہا ۔تفصیلات کیمطابق۔ملٹری سکول پشاور کے سانحہ پر ہرآنکھ اشک بار پوری دنیا میں  کہرام مچ گیا کمینے دہشت گردوں نے ننھی جانوں  کو بھی نہ بخشااورانکے مذموم ارادے کبھی بھی امت مسلمہ اور پاک فوج کے جوانوں  پر پورے نہیں  ہو سکتے پوری قوم اکٹھی ہے اورپاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریلی میں  مذہبی تنظیموں  کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکائ نے اپنے خطابوں  میں  کہاکہ ہم حکومت پاکستان سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں  کہ سانحہ پشاور کے ملزمان کو کٹہرے میں  لایا جائے اورچوراہوں پر ان کمینے دہشت گردوں  کو کھڑاکرکے عبرتناک سزا دی جائے ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے میاں  خرم جہانگیر وٹو نے کہاکہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں  کہ جوپہلے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں  انکو سرعام سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دہشت گرد ایسی گھنونی حرکت نہ کرسکے ننھی جانوں  کے ضیاع پر ہر آنکھ اشک بار ہے اور دہشت گردوں نے ننھے طلبائ پر حملہ کرکے اپنی بربریت کا ثبوت دیا ہے اورانہوں  نے ملک کا دوہرا نقصان کیا ہے کیونکہ پاک آرمی سکول میں  جن بچوں  کو شہید کیا گیا ہے وہ ملک کا قیمتی اثاثہ تھے میں  بطورمحب وطن پاکستانی مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ان مائوں  کے دکھ میں  برابر کا شریک ہوں  دو دن سے مجھے  چین نہ آیا ہے صبح وشام انکی یاد میں  آنسوبہتے رہتے ہیں   کہ ان معصوم جانوں  نے دہشت گردوں  کا کیابگاڑا تھا کہ جہنوں نے معصوموں  کی جانیں  لیں  اور بے دردی سے شہید کیا گیا انکی دہشت پر ہرآنکھ اشک بار ہے اوریہ امت مسلمہ کیلئے ایک افسوسناک المیہ ہے پوری قوم اکٹھی ہو کر پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہوجائے اور دہشت گردوں  کے مذموم مقاصد کا خاتمہ کرکے دم لے اورانکونیست ونابود کیا جائے تاکہ ہمیشہ کیلئے دہشت گردوں  کا خاتمہ ہوسکے اورآئندہ کوئی بھی دہشت گرد ایسی جرّات نہ کرسکے جس سے ملک وقوم کو نقصان پہنچے۔


مورخہ 17 12 2014

No comments:

Post a Comment