Tuesday, 23 December 2014


حویلی لکھایوریا کھادکی بلیک میں  سرعام فروخت انتظامیہ نے چپ سادھ لی کسان سراپا احتجاج کھاد مافیا کی من مانیاں  عروج اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے ۔تفصیلات کیمطابق۔ حویلی لکھا میں  دوکانداروں  نے یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کردی مگرمچھ ڈیلروں نے یوریا کو اپنے پرائیویٹ سٹوروں  پر سٹاک کرلیا اورکسانوں  اوور ریٹ پرکھاد کی فروخت کی جارہی ہے گورنمنٹ کی طرف مقرر کردہ یوریا کھا د کی قیمت بشمول ٹیکس 1849 روپے دیئے گئے ہیں  مگر کھادمافیا کا دھندہ عروج پر ہے جوکہ اپنی من مرضی کے ریٹ پرفروخت کررہے ہیں  اورمگرمچھ ڈیلروں نے علاقہ بھرمیں  یوریا کی مصنوعی قلت پیداکررکھی ہے اور ہزاروں  بوریوں  اپنے سٹوروں  پر سٹورکرلی ہیں  اورکسانوں  کو 1950میں  فروخت کررہے ہیں  جس پر مقامی انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے اور DDOزراعت اورDOاوکاڑہ سے فوری ا پیل ہے کہ وہ کسانوں  کو مقررکردہ ریٹ پر یوریا کھادکی فراہمی کو ممکن بنائیں  تاکہ کسان اپنے زمینوں  کو اورگندم کی فصلوں  کو بروقت کھاد مہیاکر سکیں  اگرحکومت وقت نے فوری طورپرمقررہ قیمت پر کھاد کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو گندم کی فصلوں  کو شدیدمتاثر ہونے کاخطرہ ہے اورڈی سی او اوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ مگرمچھ ڈیلروں  کیخلاف فوری کاروائی کرکے انکے سٹوروں  سے یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔


حویلی لکھاپاکستان پریس کلب حویلی لکھا میں  جناح پریس کلب کے سابق سرپرست اعلی محمد امیربریت کی پاکستان پریس کلب میں  شمولیت صحافیوں  وسماجی حلقوں  کا خراج تحسین ۔تفصیلات کیمطابق۔پاکستان پریس کلب حویلی لکھا میں  جناح پریس کلب حویلی لکھا کے سابق سرپرست اعلی محمد امیر بریت کی پاکستان پریس کلب میں  شمولیت پر صحافیوں  کا خراج تحسین محمد امیربریت نے اپنے خطاب میں  کہاکہ بلیک میلروں  اورصحافت کے نام پر کبھی بھی کسی صورت  دھبہ نہیں  لگنے دوں گا م صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اوراہل قلم اپنی جان ہتھلی پررکھ کر لوگوں  بروقت حالات سے آگاہ کرتے ہیں  جس میں  پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ میں  نے ڈیڑھ سال میں  پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کی عوام کیلئے بہترین خدمات اور علاقائی مسائل کو اجاگرکرنے میں  اسکا کوئی ثانی نہیں  ہے جس پر مجھے خوشی محسوس ہوئی ہے کہ پاکستان پریس کلب ایک نوجوان اور سینئرصحافتی وفد پرمشتمل ٹیم ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کربھی جرائم وکرائم کیخلاف ڈٹ جاتی ہے مجھے ان پر فخر ہے کہ علاقہ بھرکے مسائل انہی کی وجہ سے حل ہورہے ہیں  پاکستان پریس کلب کی پوری ٹیم جرّ أت مند انہ انداز سے صحافتی میدان میں  اتری ہوئی ہے انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میں  نے جناح پریس کلب کو چھوڑ کرپاکستان پریس کلب میں  شمولیت اختیار کی ہے اورمیری زندگی اورجان پاکستان پریس کلب کے نام ہے اوراسکی کارکردگی اوربلندی کیلئے ہمیشہ صحافیوں  کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں  گا ان شائ اللہ ۔


حویلی لکھاTHQحویلی لکھا کے سینئرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر شجاع الرحمان وٹو کی اچانک موت افسوس ناک المیہ ہے انکے ایصال ثواب کیلئے THQحویلی لکھا میں  ایک تعزیتی محفل کا نعقاد کیا گیا جس میں  ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صغیراحمد ڈاکٹر عبیداللہ فاروق ،ڈاکٹر عتیق احمد ،کیپٹن محمد نعیم ملک،ڈاکٹر محمد احمد ،ڈاکٹر نوشین عتیق ،ودیگر پیرامیڈیکل سٹاف ہیڈنرس ،نرس اوردوسرے ملازمین وسیاسی مذہبی ،سول سوسائٹی وکلائ ،میڈیا کے نمائندوں نے محفل میں  بھرپورشرکت کی اورڈاکٹروں  نے کہاکہ ہمارے ساتھی ڈاکٹر شجاع الرحمان ایک انتہائی قابل اورمخلص دوست تھے جہنوں نے ہمیشہ مریضوں  کی بہتری کیلئے کام کیا اور اپنی ڈیوٹی بروقت سرانجام دی وہ ہمارے لئے ایک میسیحا تھے اورہم سب انکےلئے دعاگو ہیں  کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اورانکے درجات بلند کرے اورانکے وارثین کو صبرجمیل عطائ فرمائے اختتام پر لنگرکا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔ 

مورخہ 15  12 2014

No comments:

Post a Comment