Tuesday 30 December 2014

حویلی لکھا کو علاقہ غیربنادیا محکمہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کی بجائے آئی جی پنجاب کے بھائیوں کی فرمائشیں پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں

حویلی لکھا ضلعی اورتحصیل انتظامیہ کی نااہلی نے حویلی لکھا کو علاقہ غیربنادیا جگہ جگہ غیر قانونی گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اورپٹرول کی کھلے عام فروخت کسی بڑے جانی نقصان کا خطرہ بن سکتا ہے عوام حلقے ۔تفصیلات کیمطابق۔ملک بھرمیں جاری حالیہ دہشت گردی کی وجہ سے عوام پہلے ہی ڈری اورسہمی ہوئی ہے لیکن حویلی لکھا میں ضلعی اورتحصیل انتظامیہ کی بے حسی اورنااہلی کی وجہ سے غیر قانونی گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اورپٹرول کی کھلے عام فروخت جاری جوکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس سے قیمتی جانوں اوراملاک کے نقصان کا خدشہ ہے باربار کی اپیلوں کے باوجود DCOاوکاڑہ ،ACدیپالپور حویلی لکھا کے دوسرے مسائل کی طرح اس اہم مسئلے کو بھی حل کرنے کی کوئی بھی کوشش نہ کررہے ہیں جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ حویلی لکھا کے باسی پاکستان سے باہر کسی علاقہ غیر میں رہ رہے ہیں جہاں پہ قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور نہ ہی قانون پہ عملدرآمد کروانے والے ۔DCOاوکاڑہ اوراے سی دیپالپور توجہ دے رہے ہیں شہریوں نے پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنرساہیوال،سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے سرعام موت بیچنے کے کاروبارکو بند کروائیں اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو تنبیہ کی جائے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے میٹنگوں سے نکل کے موثر کاروائیاں کریں جس سے عوام کو ریلیف مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا محکمہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کی بجائے آئی جی پنجاب کے بھائیوں کی فرمائشیں پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں شہروگردونواح میں چوروں ڈکیتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے عوام سراپااحتجاج ۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا وگردونواح میں مسلسل ڈکیتیوں کی وارداتیں عروج پر حویلی لکھا کے نواحی علاقہ اختر آباد سمیت مختلف واقعات میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی مال مویشی،موبائل سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کرلے گئے جس سے عوام شدید خوف وہراس کا شکار ہے حویلی لکھا تھانہ جوکہ پہلے ہی نفری کی کمی کا شکارہے اور کئی ہفتوں سے سٹی پولیس چوکی انچارج کی سیٹ بھی خالی پڑی ہے جبکہ حویلی لکھا پولیس صوبہ پنجاب کے انتہائی ایماندار ،فرض شناس اورقابل آئی جی پولیس میاں مشتاق سکھیرا کے بھائیوں کا نام لیکر آنے والے لوگوں کی فرمائشوں پر ناجائز پرچے اورپکڑدھکڑ میں مصروف ہیں پکڑے جانے والوں میں اکثربے گناہ لوگ شامل ہیں مرکزی تاجراتحاد کے چیف آرگنائز عمران جاوید چوہان نے یماندار ،فرض شناس اورقابل آئی جی پولیس میاں مشتاق سکھیرا صاحب سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے انکے یا انکے بھائیوں کا نام لیکر پولیس سے غیر قانونی کاروائیاں کروانے والوں کا فوری طورپرمحاسبہ کریں اورناجائزایف آئی آروں کے اندراج کا خاتمہ کروائیں تاکہ محکمہ پولیس حویلی لکھا پوری توجہ سے جرائم پر قابو پانے کیلئے عمل کرسکے ۔
۔
مورخہ 30 12 2014 

No comments:

Post a Comment