حویلی لکھا ضلعی وتحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی ناجائز منافع خوری ،ملاوٹ زدہ اشیاء،پینے کا ناقص پانی ،ماپ تول میں کمی،ناجائز تجاوزات کی بھرمار عوامی سروے میں شہری پھٹ پڑے ۔تفصیلات کیمطابق۔ لاکھوں کی آبادی کا حویلی لکھاشدید ترین مشکلات کا شکار اورمسائل سے بھرا پڑاہے عوامی سروے میں محمد امین ،محمد یونس ،شاہد خان ،محمد احمد ،رانا فرید،بابرفرید بھٹی،محمد یاسین ،محمد منیر،محمد اعجازودیگران نے اظہار خیال کرتے ہوئے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل اورضلعی انتظامیہ کی نااہلی ،کرپشن،کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء خوردونوش سبزی ،آلو ،ٹماٹر ،پیاز مرچ،دودہ دہی،کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں دوسری جانب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندارمنہ مانگے ریٹ وصول کررہے ہیں جبکہ عرصہ دراز سے ترازوکو بھی چیک نہیں کئے گے ماپ تول میں استعمال ہونے والے ترازو ٹھیک نہیں ہیں جبکہ رہی سہی کسر ملاوٹ زدہ نے نکال دی ہے حتی کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسرنہیں۔پانی کے فلٹر پلانٹ مکمل طورپر ناکارہ ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے ہردوسراشہری کسی نہ کسی موذی امراض کا شکار ہوچکا ہے ناجائز تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے پیدل چلنا انتہائی دشوار حتی کہ مریضوں کو ہسپتال لے جانا بھی ناممکن ہو چکا ہے جبکہ متعلقہ محکمے ،جیسے سی او یونٹ ،ٹی ایم اے،میں سیاسی بندربانٹ سے بھرتی کئے گے ملازمین گھربیٹے تنخواہیں وصول کررہے ہیں باربارکی اپیلوں کے باوجود ۔ڈی سی او۔اوکاڑہ۔اے سی ۔دیپالپورسمیت عوام کو سبزباغ دکھا کر اسمبلیوں میں بیٹھے حکمران بھی سب اچھا کی رٹ لگانے میں مصروف ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حویلی لکھا کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی پنجاب،اورایم این اے محمدمعین وٹوفوری طورپرنوٹس لیں اورافسران ودیگرسرکاری عملہ کا قبلہ درست کرکے عوام کو ریلیف دلوائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا ڈاکوراج قائم ۔پولیس کی نااہلی یاسیاسی پشت پناہی ایک ماہ میں درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات ،موبائلز،موٹرسائیکل سے محروم۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا وگردونواح میں مکمل طورپرڈاکوراج قائم ہوچکا ہے سرشام ہی ڈاکو ناکے لگا کر یاموٹرسائیکل پرراہ گیروں ،دوکانوں ،گھروں،بسوں،ویگنوں،موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنے کے علاوہ تشد دبھی کرتے ہیں ایک ماہ کے دوران درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی کے علاوہ موبائلز اورموٹرسائیکل سے محروم ہوچکے ہیں جن میں اکثر کی ایف آئی آر کا اندراج بھی نہ ہوسکا ہے جبکہ پولیس وارداتوں کاسراغ لگانے میں یکسرمکمل ناکام ہوچکی ہے جسکی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے شام ہوتے ہی لوگ گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں جبکہ ہفتوں گزرنے کے باوجود حویلی پولیس چوکی انچارج کی تعیناتی بھی نہیں کی گئی مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کے چیف آرگنائزر عمران جاوید چوہان نے شہریوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے اعلی افسران فوری نوٹس لیکر حویلی لکھا میں موجود پولیس نفری میں اضافہ کرے اورکسی بھی سیاسی پشت پناہی کو خاطر میں نہ لائے ڈکیتیوں کیخلاف کاروائی کرے عوام مکمل طورپر ایماندار اورفرض شناس پولیس کے عملہ کے ساتھ ہیں۔
مورخہ 28 12 2014
No comments:
Post a Comment