Thursday 25 December 2014

 حویلی لکھادہشتگرد وں نے فرعون کی یاد تازہ کردی چندضمیر فروش ملاجو علماء کے نام پر بدنما دھبہ ہیں انہیں جیلوں میں ڈالا جائے عوام کاسروے میں اظہار خیال ۔تفصیلات کیمطابق۔ چندضمیر فروش ملاجوجھوٹ بولنے میں اپناثانی نہیں رکھتے ،لوگوں کو بلیک میل کرنے ،اوراپنارعب برقرار رکھنے والے علماء کے روپ میں علماء کے نام پر بدنما دھبہ ہیں دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں انہیں جیلوں کی سلاخوں میں ڈالا جائے وہ بھی برابر میں شریک ہیں سانحہ پشاور کے پھول جیسے بچوں کو تو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ ان کو کیوں مارا جاہا ہے اتنی سفاکیت اور بربریت تو کسی غیر مسلم ممالک میں بھی نہیں ہوئی۔محمد یونس محمد فاروق محمد احمدعرفان ،محمد نیاز،محمد شاہد نواز،غلام فرید،سردار نذر فرید عبیدالرحمن قاسمی،محمد اشرف وٹوودیگر نے کہاہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کا واحد حل تمام مذہبی جماعتوں کے چھوٹے بڑے شہروں کے امراء وکارکنان کوانکی مذہبی تعلیمات کو انکی چاردیواری تک محدود کیا جائے اور ہر اک پرکڑی نظر رکھی جائے جبکہ دین اسلام محبت امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے لیکن دہشت گرد مسلمانوں کوجہنمی اورخود کو جنتی ہونے کا دعوی کرتے ہیں دین اسلام میں ایک مسلمان کے قتل کو پوری دنیا کا قتل کہاگیا ہے اسلام انسان کو زندہ رہنے کا تحفظ دیتا ہے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی تصویریں جب آنکھوں کے سامنے آتی ہیں تو بے اختیارآنکھوں سے آنسوجاری ہوجاتے ہیں رات کو نیند بھی نہیں آتی ،کرطالبانوں نے فرعون کے نعش قدم پر چلتے ہوئے معصوم بچوں کو بیدردی سے شہید کیا وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں کچھ لوگوں کا کہناتھا کہ طالبان کو طالبان نہیں بلکہ ظالمان کہنا چاہے جوکسی دین کوبھی ماننے والے نہیں ہیں امام کائنات محمد رسول اللہ ﷺ نے تو کبھی کسی بھی جنگ میں بھی بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو مار نے کی اجازت نہیں دی تھی ہم پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو ڈھوند ڈھونڈاورانکی پشت پناہی کرنے والی بعض جماعتوں اور تنظموں کوبھی ختم کریں اوراللہ تعالی پاک آرمی کی حفاظت فرمائے اورانکی محنتوں کو قبول فرمائے۔

No comments:

Post a Comment