Tuesday 23 December 2014



 حویلی لکھاسی او یونٹ حویلی لکھا کا عملہ نذرانے لیکر خاموش تجاوزات کی بھر مار دوکانداروں  نے سڑکیں  تنگ کردیں  جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ ،ٹیکسی اسٹینڈ ،ویگن اسٹینڈ قائم ریڑھی بانوں  سمیت تجاوزات مافیا نے شہریوں  کی زندگی اجیرن بنادی ٹریفک کا نظام درہم برہم حادثات معمول بن گئے ایڈمنسٹرTMA دیپالپور تجاوزات مافیا کے آگے بے بسTMO دیپالپور اور سی او یونٹ حویلی لکھا شہریوں  کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کیمطا بق ۔ حویلی لکھا لاری اڈہ ہیڈسلیمانکی روڈ ،پاکپتن روڈ ،حجرہ روڈ ،سرکلر روڈ پر تجاوزا ت ما فیاچھا گیا دوکانداروں  نے سڑکیں  تنگ کردی اپنی دوکانیں  چھوڑ کر سامان سڑکوں  پر لے آئے جس پر ٹریفک کی روانی میں  شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے عوام نے میڈیا کے نمائندوں  سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کو ٹی ایم اے حویلی لکھا کے ملازمین دوہرا ٹیکہ لگا رہے ہیں  ہر ریڑھی بان ،رکشہ،تھڑوں  والوں  سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کررہے ہیں اورعام شہری کی زندگی اجیرن کردی ہے  اسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر دیپالپور تجاوزات مافیا کے آگے بے بس نظر آتے ہیں  صرف دفتروں  تک ہی محدودہو کر رہ گئے ہیں  کبھی بھی علاقہ بھرکے مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے ہیں  اور نہ ہی شہریوں  کے مسائل حل کرتے ہیں آئے روز حویلی لکھا میں  ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں  حویلی لکھا شہر میں  جگہ جگہ ٹیکسی اسٹینڈ ،رکشہ اسٹینڈ ،ویگن اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیں  رہی سہی کسر ریڑھی بانوں  نے نکال دی ہے سڑک کے دونوں  اطراف ریڑھی بان قابض ہیں  شہریوں  نے معتدد بار سی او یونٹ حویلی لکھا اور ٹی ایم اے کے عملہ کے نوٹس میں  دیا لیکن ہردفعہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے کوئی بھی اعلی افسر علاقہ کا وزٹ کرتا ہے اور نہ ہی تجاوزات ختم کرواسکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں  مسافروں  اور پیدل چلنے والوں  کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے شہریوں  نے وزیر اعلیئ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے اور ٹی ایم اے کے عملہ کا قبلہ درست کر وایا جائے ۔

مورخہ 20  12 2014

No comments:

Post a Comment