Thursday 25 December 2014

حویلی لکھا گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی فروخت کرنے والے تاجروں نے منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کردیئے عوام کی چیخ وپکار۔تفصیلات کیمطابق۔سوئی نادرن گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حویلی لکھا اور گردونواح کے علاقوں میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے عوام سے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کردیئے ہیں ضلع انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹی کی مجرمانہ غفلت عوامی ،سماجی ،سیاسی ،مذہبی،تنظیموں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کو ضلع انتظامیہ اور گیس مافیا کے مابین مک مکا قرار دے رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب ،وزیراعظم پاکستان،اوروفاقی وزیر تیل وگیس ودیگراعلی حکام کوفوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے شہری گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کوئلہ،لکڑی ،ایل پی جی،اوردیگرزرائع سے گھریلو امورسرانجام دے رہے ہیں مگر کوئلہ،لکڑی ،ایل پی جی وغیرہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ایل پی جی مافیا نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں 100روپے کلو بکنے والی گیس 200روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے دوسری جانب گیس استعمال کرکے کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے عناصر نے خورونوش کی اشیاء کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں عوامی سماجی تنظیموں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھاشہر وگردونواح میں گیس کی بند ش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹلز مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم دیا ہوٹل مالکان کی چاندی عوام فاقوں کے سہارے جینے پر مجبور۔تفصیلات کیمطابق۔چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے شہر وگردونواح میں گیس کی بند ش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹلز مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے ہوٹل مالکان کی چاندی کسی ہوٹل پر کھانے پینے کی اشیاء کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں ہیں لوگوں کی اکثریت گیس نہ ہونے کے باعث ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور،اکثرہوٹل مالکان من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں ہوٹل مالکان لوٹ مار میں مصروف جبکہ عوام فاقوں کے سہارے جینے پر مجبورہے بعض ہوٹل مالکان نے روٹی 6روپے کی بجائے 7روپے اور چنا کی پلیٹ 30کی بجائے 40روپے اسی طرح تمام ڈیشز کی قیمتیں بھی منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجا ج کرنے پر ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ خریدنی ہے تو خریدو نہیں تو آگے چلے جاؤ ہم نے اس ریٹ پر فروخت کرنا ہے شہریوں نےDCOاوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوٹ کرنے والے ہوٹلز مالکان کانوٹس لیں اورفوری طورپر ہوٹلوں کادورہ کرتے ہوئے انکے کچن ریٹ لسٹوں وغیرہ چیک کریں جہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات اورلوگوں کو غیر معیاری ،مضرصحت کھانے فروخت کئے جارہے ہیں۔
مورخہ 26 12 2014

No comments:

Post a Comment