Tuesday 23 December 2014


حویلی لکھادوکاندار اپنی دوکانیں  سڑکوں  پر لے آئے سڑکیں  سکڑ گئیں  تجاوزات کی بھرمار گھنٹوں  ٹریفک جام عوام سراپااحتجاج ۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا کی سڑکوں  کنارے رکشوں  ،کاروں ،ریڑھیوں  نے نا جائزا سٹینڈ بنالیئے ہیں شہریوں  کی زندگی اجیرن کردی سڑک کے کنا رے نا جائز رکشوں  ،ریڑھیوں  اور ٹیکسیوں  نے جگہ جگہ اپنے ا سٹینڈ اڈے بننے کی وجہ سے عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہوکردیاہے طلبائ وطالبات اکثر اوقات سکول وکالج میں  دیر سے پہنچنے کی وجہ سے پڑھائی میں  مکمل توجہ دینے سے محروم ہیں مریضوں  کو لے جانے والی ایمبولینس اورمسافروینیں  بھی ٹریفک میں  پھنسی رہتی ہیں  ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکارشہر سے باہر لگا کر آنے جانے والے ٹرکوں  ،موٹرسائیکلوں  اور رکشہ ڈرائیوروں  سے پیسے وصول کرنے میں  لگے رہتے ہیں  سماجی حلقوں  کا کہنا ہے کہ کچھ دوکاندار اپنی دوکانیں  سڑکوں  پر لے آئے ہیں  سٹرک کوبھی اپنی دوکانیں  سمجھنے لگے ہیں  سڑکیں  سکڑ گئیں  ہرروڈپاکپتن ،ہیڈسلیمانکی ،حجرہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور SSPٹریفک پولیس سے گھنٹوں  ٹریفک جام کرنے والے  رکشوں  ،بسوں  ،ہائی ایکس ،گدھا گاڑیوں  نے سڑکوں  پر کھڑا کرنا اپنا معمول بنانے والوں  کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے شہریوں  نے ٹریفک اہلکاروں  کو ٹریفک جام رہنے پر توجہ دلائی مگرانہوں  نے ان سنی کردی اعلی افسران نے گذرنا ہو تو بڑ ی پھرتی سے آکرچندمنٹ میں  روڈ کلیئر کرواتے ہیں  اہل علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں کے زریعے آئی جی پنجاب اور SSPٹریفک پولیس چیف جسٹس آف پاکستان واعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا جلد از جلدنوٹس لےں تاکہ کسی قیمتی جان کا نقصان نہ ہو۔

مورخہ 11  12 2014

No comments:

Post a Comment