Wednesday 31 December 2014

Pakistan Press Clube Haveli Lakha ( Okara )

حویلی لکھا 2014گزر گیا عوام کے مسائل حل نہ ہوسکے مہنگائی ،کرپشن،ناجائزمنافع خوری،حویلی لکھا کی عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا نیا سال نئی امیدیں حویلی لکھا مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کی جانب سے جشن ولادت روسول ﷺ شایان شایان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر

حویلی لکھا مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کی جانب سے جشن ولادت روسول ﷺ شایان شایان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر جلوس لنگراوردودھ کی سبیلوں کا انتظام ،جلوس کے راستوں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے اورفول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے پیرجاویداقبال بودلہ صدر مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا۔تفصیلات کیمطابق۔مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کے صدر پیر جاوید اقبال بودلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کی جانب سے جشن ولادت روسول ﷺ شایان شایان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پرشہر میں جگہ جگہ برقی قمقمے ،لائٹنگ،اورسجاوٹ کے ساتھ ساتھ گلیوں محلے اورمساجد میں محفل میلاد کا انعقاد جاری ہے جبکہ بارہ ربیع الاول کو مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کے زیراہتمام بڑا جلوس نکا لا جائے گا جس کے لیے وسیع پیمانے پر لنگر ،اوردودھ کی سبیل کا انتظام کیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے جلوس کے گزرنے والے راستوں پر نائزتجاوزات کی بھرمار ہے جس کو ہٹانے کیلئے کوئی بھی کاروائی نہیں کی جارہی چیف آفیسر حویلی لکھا میاں انورجاوید حسب معمول دفتر سے غائب ہیں ڈی سی اوکاڑہ ،اے سی دیپالپورکو باربار کی اپیلوں کے باوجود ناجائز تجاوزات کیخلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی مرکزی تاجر اتحاد کے صدر پیرجاویداقبال بودلہ نے افسران بالا سے جلوس کے راستوں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے اورفول پروف سیکورٹی مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا 2014گزر گیا عوام کے مسائل حل نہ ہوسکے مہنگائی ،کرپشن،ناجائزمنافع خوری،حویلی لکھا کی عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا نیا سال نئی امیدیں۔تفصیلات کیمطابق۔نئے سال کی آمد پہ شہریوں نے حکومت اورسرکاری افسران سے اچھی امیدیں اورتوقعات وابستہ کرلی ہیں کیونکہ 2014 ؁ ء .میں عوام کو حکومتی وعدوں کے برعکس کسی بھی شعبہ میں ریلیف نہیں ملا ،لاقانونیت،مہنگائی،کرپشن،ناجائز منافع خوری کے ڈسے ہوئے عوام خالص دودھ اورمعیاری ادویات کو بھی ترس گئے ایک عوامی سروے میں شہریوں نے پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے نمائندوں کو بتلایا کہ نئے سال میں شہری ۔ایم این اے میاں معین وٹووضلعی اورتحصیل انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوامی مسائل جیساکہ مضرصحت اورکیمیکل ملادودھ،جعلی زرعی ادویات وکھاد،سپرے اورمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرتعمیراتی کام جن میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دوبارہ تعمیرشامل ہیں اورغیرقانونی کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کوبھی نشان عبرتناک بنائیں تاکہ حویلی لکھا ایک خوشحال اورپرامن گہوارہ بن سکے۔ 
مورخہ 31 12 2014 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tuesday 30 December 2014

غیر قانونی گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اورپٹرول کی کھلے عام فروخت


حویلی لکھا کو علاقہ غیربنادیا محکمہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کی بجائے آئی جی پنجاب کے بھائیوں کی فرمائشیں پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں

حویلی لکھا ضلعی اورتحصیل انتظامیہ کی نااہلی نے حویلی لکھا کو علاقہ غیربنادیا جگہ جگہ غیر قانونی گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اورپٹرول کی کھلے عام فروخت کسی بڑے جانی نقصان کا خطرہ بن سکتا ہے عوام حلقے ۔تفصیلات کیمطابق۔ملک بھرمیں جاری حالیہ دہشت گردی کی وجہ سے عوام پہلے ہی ڈری اورسہمی ہوئی ہے لیکن حویلی لکھا میں ضلعی اورتحصیل انتظامیہ کی بے حسی اورنااہلی کی وجہ سے غیر قانونی گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اورپٹرول کی کھلے عام فروخت جاری جوکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس سے قیمتی جانوں اوراملاک کے نقصان کا خدشہ ہے باربار کی اپیلوں کے باوجود DCOاوکاڑہ ،ACدیپالپور حویلی لکھا کے دوسرے مسائل کی طرح اس اہم مسئلے کو بھی حل کرنے کی کوئی بھی کوشش نہ کررہے ہیں جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ حویلی لکھا کے باسی پاکستان سے باہر کسی علاقہ غیر میں رہ رہے ہیں جہاں پہ قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور نہ ہی قانون پہ عملدرآمد کروانے والے ۔DCOاوکاڑہ اوراے سی دیپالپور توجہ دے رہے ہیں شہریوں نے پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنرساہیوال،سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے سرعام موت بیچنے کے کاروبارکو بند کروائیں اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو تنبیہ کی جائے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے میٹنگوں سے نکل کے موثر کاروائیاں کریں جس سے عوام کو ریلیف مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا محکمہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کی بجائے آئی جی پنجاب کے بھائیوں کی فرمائشیں پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں شہروگردونواح میں چوروں ڈکیتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے عوام سراپااحتجاج ۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا وگردونواح میں مسلسل ڈکیتیوں کی وارداتیں عروج پر حویلی لکھا کے نواحی علاقہ اختر آباد سمیت مختلف واقعات میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی مال مویشی،موبائل سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کرلے گئے جس سے عوام شدید خوف وہراس کا شکار ہے حویلی لکھا تھانہ جوکہ پہلے ہی نفری کی کمی کا شکارہے اور کئی ہفتوں سے سٹی پولیس چوکی انچارج کی سیٹ بھی خالی پڑی ہے جبکہ حویلی لکھا پولیس صوبہ پنجاب کے انتہائی ایماندار ،فرض شناس اورقابل آئی جی پولیس میاں مشتاق سکھیرا کے بھائیوں کا نام لیکر آنے والے لوگوں کی فرمائشوں پر ناجائز پرچے اورپکڑدھکڑ میں مصروف ہیں پکڑے جانے والوں میں اکثربے گناہ لوگ شامل ہیں مرکزی تاجراتحاد کے چیف آرگنائز عمران جاوید چوہان نے یماندار ،فرض شناس اورقابل آئی جی پولیس میاں مشتاق سکھیرا صاحب سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے انکے یا انکے بھائیوں کا نام لیکر پولیس سے غیر قانونی کاروائیاں کروانے والوں کا فوری طورپرمحاسبہ کریں اورناجائزایف آئی آروں کے اندراج کا خاتمہ کروائیں تاکہ محکمہ پولیس حویلی لکھا پوری توجہ سے جرائم پر قابو پانے کیلئے عمل کرسکے ۔
۔
مورخہ 30 12 2014 

Monday 29 December 2014

28 29 2014 اخبارات کی نیوز




































سی او یونٹ حویلی لکھا سفید ہاتھی بن چکا ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ نکارہ ،کروڑوں کی مشینری خراب،گھوسٹ ملازمین کی بھرتی

حویلی لکھا سی او یونٹ حویلی لکھا سفید ہاتھی بن چکا ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ نکارہ ،کروڑوں کی مشینری خراب،گھوسٹ ملازمین کی بھرتی چیف آفیسر ودیگرعملہ دفتر سے غائب ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔تفصیلات کیمطابق۔DCOاوکاڑہ اور ACدیپالپور کے زیرانتظام چلنے والا سی او یونٹ حویلی لکھا جوکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا صفائی کا انتظام،ناجائز تجاوزات کوختم کروانے سمیت بہت سے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارہے جبکہ حویلی لکھا میں الٹی گنگا بہ رہی ہے شہرمیں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل طورپر ناکارہ ہو چکے ہیں ۔صفائی ودیگرامور کیلئے خریدے گئے کروڑوں روپے کے ٹریکٹر ،ٹرالیاں،ودیگرمشینری پڑے پڑے زنگ آلود ہو چکے ہیں جبکہ انکی مرمت کی آڑ میں لاکھوں روپے کے فنڈز ہڑپ کئے جارہے ہیں سی او یونٹ میں شکایات کے ازالہ کیلئے آنے والے سائلین کی لائینیں لگی ہوئی ہیں جبکہ چیف آفیسر میاں انور جاوید ایک وقت میں تین پرکشش سیٹوں پرتعیناتی کے مزے اڑا رہے ہیں اورحویلی لکھا دفترمیں آتے ہی نہیں۔رہی سہی کسر سیاسی اثر ورسوخ اور میرٹ سے ہٹ کربھرتی ہونے والے گھوسٹ ملازمین نے پوری کردی ہے حد تو یہ ہے کہ سینٹری ورکر وں کی جگہ پربھی درجنوں مسلمان ملازمین کو بھرتی کرکے سیاسی آقاؤں کو خوش کیا جارہا ہے جس سے شہر میں صفائی کا انتظام مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے شہریوں کی بار بار اپیلوں کے باوجود ڈی سی او اوکاڑہ اے سی دیپالپور ٹس سے مس نہیں ہو رہے مرکزی تاجراتحاد کے چیف آرگنائزر عمران جاوید چوہان نے فوری وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب،اورکمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرکے میرٹ پرتعیناتی کی جائے چیف آفیسر سمیت تمام عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے فنڈز کا آڈٹ کیا جائے تاکہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ اور انکو بنیادی سہولیات زندگی میسر ہوں ۔
مورخہ 29 12 2014 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

urdu

http://urdu.ca/convert
حویلی لکھا ضلعی وتحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی ناجائز منافع خوری ،ملاوٹ زدہ اشیاء،پینے کا ناقص پانی ،ماپ تول میں کمی،ناجائز تجاوزات کی بھرمار عوامی سروے میں شہری پھٹ پڑے ۔تفصیلات کیمطابق۔ لاکھوں کی آبادی کا حویلی لکھاشدید ترین مشکلات کا شکار اورمسائل سے بھرا پڑاہے عوامی سروے میں محمد امین ،محمد یونس ،شاہد خان ،محمد احمد ،رانا فرید،بابرفرید بھٹی،محمد یاسین ،محمد منیر،محمد اعجازودیگران نے اظہار خیال کرتے ہوئے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل اورضلعی انتظامیہ کی نااہلی ،کرپشن،کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء خوردونوش سبزی ،آلو ،ٹماٹر ،پیاز مرچ،دودہ دہی،کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں دوسری جانب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندارمنہ مانگے ریٹ وصول کررہے ہیں جبکہ عرصہ دراز سے ترازوکو بھی چیک نہیں کئے گے ماپ تول میں استعمال ہونے والے ترازو ٹھیک نہیں ہیں جبکہ رہی سہی کسر ملاوٹ زدہ نے نکال دی ہے حتی کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسرنہیں۔پانی کے فلٹر پلانٹ مکمل طورپر ناکارہ ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے ہردوسراشہری کسی نہ کسی موذی امراض کا شکار ہوچکا ہے ناجائز تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے پیدل چلنا انتہائی دشوار حتی کہ مریضوں کو ہسپتال لے جانا بھی ناممکن ہو چکا ہے جبکہ متعلقہ محکمے ،جیسے سی او یونٹ ،ٹی ایم اے،میں سیاسی بندربانٹ سے بھرتی کئے گے ملازمین گھربیٹے تنخواہیں وصول کررہے ہیں باربارکی اپیلوں کے باوجود ۔ڈی سی او۔اوکاڑہ۔اے سی ۔دیپالپورسمیت عوام کو سبزباغ دکھا کر اسمبلیوں میں بیٹھے حکمران بھی سب اچھا کی رٹ لگانے میں مصروف ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حویلی لکھا کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی پنجاب،اورایم این اے محمدمعین وٹوفوری طورپرنوٹس لیں اورافسران ودیگرسرکاری عملہ کا قبلہ درست کرکے عوام کو ریلیف دلوائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا ڈاکوراج قائم ۔پولیس کی نااہلی یاسیاسی پشت پناہی ایک ماہ میں درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات ،موبائلز،موٹرسائیکل سے محروم۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا وگردونواح میں مکمل طورپرڈاکوراج قائم ہوچکا ہے سرشام ہی ڈاکو ناکے لگا کر یاموٹرسائیکل پرراہ گیروں ،دوکانوں ،گھروں،بسوں،ویگنوں،موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنے کے علاوہ تشد دبھی کرتے ہیں ایک ماہ کے دوران درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی کے علاوہ موبائلز اورموٹرسائیکل سے محروم ہوچکے ہیں جن میں اکثر کی ایف آئی آر کا اندراج بھی نہ ہوسکا ہے جبکہ پولیس وارداتوں کاسراغ لگانے میں یکسرمکمل ناکام ہوچکی ہے جسکی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے شام ہوتے ہی لوگ گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں جبکہ ہفتوں گزرنے کے باوجود حویلی پولیس چوکی انچارج کی تعیناتی بھی نہیں کی گئی مرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کے چیف آرگنائزر عمران جاوید چوہان نے شہریوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے اعلی افسران فوری نوٹس لیکر حویلی لکھا میں موجود پولیس نفری میں اضافہ کرے اورکسی بھی سیاسی پشت پناہی کو خاطر میں نہ لائے ڈکیتیوں کیخلاف کاروائی کرے عوام مکمل طورپر ایماندار اورفرض شناس پولیس کے عملہ کے ساتھ ہیں۔
مورخہ 28 12 2014

Thursday 25 December 2014

http://urdu.ca/convert
http://urdu.ca/convert

Pakistan Press Clube Haveli Lakha ( Okara ):  حویلی لکھادہشتگرد وں نے فرعون کی یاد تازہ کردی چن...

Pakistan Press Clube Haveli Lakha ( Okara ):  حویلی لکھادہشتگرد وں نے فرعون کی یاد تازہ کردی چن...:   حویلی لکھادہشتگرد وں نے فرعون کی یاد تازہ کردی چندضمیر فروش ملاجو علماء کے نام پر بدنما دھبہ ہیں انہیں جیلوں میں ڈالا جائے عوام کاسروے می...
 حویلی لکھادہشتگرد وں نے فرعون کی یاد تازہ کردی چندضمیر فروش ملاجو علماء کے نام پر بدنما دھبہ ہیں انہیں جیلوں میں ڈالا جائے عوام کاسروے میں اظہار خیال ۔تفصیلات کیمطابق۔ چندضمیر فروش ملاجوجھوٹ بولنے میں اپناثانی نہیں رکھتے ،لوگوں کو بلیک میل کرنے ،اوراپنارعب برقرار رکھنے والے علماء کے روپ میں علماء کے نام پر بدنما دھبہ ہیں دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں انہیں جیلوں کی سلاخوں میں ڈالا جائے وہ بھی برابر میں شریک ہیں سانحہ پشاور کے پھول جیسے بچوں کو تو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ ان کو کیوں مارا جاہا ہے اتنی سفاکیت اور بربریت تو کسی غیر مسلم ممالک میں بھی نہیں ہوئی۔محمد یونس محمد فاروق محمد احمدعرفان ،محمد نیاز،محمد شاہد نواز،غلام فرید،سردار نذر فرید عبیدالرحمن قاسمی،محمد اشرف وٹوودیگر نے کہاہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کا واحد حل تمام مذہبی جماعتوں کے چھوٹے بڑے شہروں کے امراء وکارکنان کوانکی مذہبی تعلیمات کو انکی چاردیواری تک محدود کیا جائے اور ہر اک پرکڑی نظر رکھی جائے جبکہ دین اسلام محبت امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے لیکن دہشت گرد مسلمانوں کوجہنمی اورخود کو جنتی ہونے کا دعوی کرتے ہیں دین اسلام میں ایک مسلمان کے قتل کو پوری دنیا کا قتل کہاگیا ہے اسلام انسان کو زندہ رہنے کا تحفظ دیتا ہے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی تصویریں جب آنکھوں کے سامنے آتی ہیں تو بے اختیارآنکھوں سے آنسوجاری ہوجاتے ہیں رات کو نیند بھی نہیں آتی ،کرطالبانوں نے فرعون کے نعش قدم پر چلتے ہوئے معصوم بچوں کو بیدردی سے شہید کیا وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں کچھ لوگوں کا کہناتھا کہ طالبان کو طالبان نہیں بلکہ ظالمان کہنا چاہے جوکسی دین کوبھی ماننے والے نہیں ہیں امام کائنات محمد رسول اللہ ﷺ نے تو کبھی کسی بھی جنگ میں بھی بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو مار نے کی اجازت نہیں دی تھی ہم پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو ڈھوند ڈھونڈاورانکی پشت پناہی کرنے والی بعض جماعتوں اور تنظموں کوبھی ختم کریں اوراللہ تعالی پاک آرمی کی حفاظت فرمائے اورانکی محنتوں کو قبول فرمائے۔
حویلی لکھاسی او یونٹ حویلی لکھا کا عملہ نذرانے لیکر خاموش تجاوزات کی بھر مار دوکانداروں نے سڑکیں تنگ کردیں جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ ،ٹیکسی اسٹینڈ ،ویگن اسٹینڈ قائم ریڑھی بانوں سمیت تجاوزات مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ٹریفک کا نظام درہم برہم حادثات معمول بن گئے ایڈمنسٹرTMA دیپالپور تجاوزات مافیا کے آگے بے بسTMO دیپالپور اور سی او یونٹ حویلی لکھا شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کیمطا بق ۔ حویلی لکھا لاری اڈہ ہیڈسلیمانکی روڈ ،پاکپتن روڈ ،حجرہ روڈ ،سرکلر روڈ پر تجاوزا ت ما فیاچھا گیا دوکانداروں نے سڑکیں تنگ کردی اپنی دوکانیں چھوڑ کر سامان سڑکوں پر لے آئے جس پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے عوام نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کو ٹی ایم اے حویلی لکھا کے ملازمین دوہرا ٹیکہ لگا رہے ہیں ہر ریڑھی بان ،رکشہ،تھڑوں والوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کررہے ہیں اورعام شہری کی زندگی اجیرن کردی ہے اسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر دیپالپور تجاوزات مافیا کے آگے بے بس نظر آتے ہیں صرف دفتروں تک ہی محدودہو کر رہ گئے ہیں کبھی بھی علاقہ بھرکے مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی شہریوں کے مسائل حل کرتے ہیںآئے روز حویلی لکھا میں ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں حویلی لکھا شہر میں جگہ جگہ ٹیکسی اسٹینڈ ،رکشہ اسٹینڈ ،ویگن اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیں رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ہے سڑک کے دونوں اطراف ریڑھی بان قابض ہیں شہریوں نے معتدد بار سی او یونٹ حویلی لکھا اور ٹی ایم اے کے عملہ کے نوٹس میں دیا لیکن ہردفعہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے کوئی بھی اعلی افسر علاقہ کا وزٹ کرتا ہے اور نہ ہی تجاوزات ختم کرواسکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورآصف رؤف خان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ جلدناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جائے گا ۔
؂ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا کئی ہفتے گزرنے کے باوجودپولیس چوکی انچارج تعینات نہ ہوسکا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کیمطابق۔کئی ہفتے پہلے سابقہ چوکی انچارج مشتاق احمدکچھی کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اورغیرقانونی حرکات کی وجہ سے مقدمہ کا اندراج کرکے گرفتار کرلیا گیاتھااس وقوعہ کے کئی ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس چوکی حویلی لکھا میں نئے چوکی انچارج کی تعیناتی نہ ہوسکی جسکی وجہ سے امن وامان برقراررکھنے کیلئے اور شہریوں کی قانونی شکایات کے ازالے کیلئے شدید مشکلات کا سامناہے مرکزی تاجراتحاد کے عہدیداران اور شہریوں نے ڈی پی اوکاڑہ حاجی بابربخت قریشی فوری نوٹس لیکر ایمانداراورفرض شناس چوکی انچارج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
مورخہ 25 12 2014
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی فروخت کرنے والے تاجروں نے منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کردیئے عوام کی چیخ وپکار۔تفصیلات کیمطابق۔سوئی نادرن گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حویلی لکھا اور گردونواح کے علاقوں میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے عوام سے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کردیئے ہیں ضلع انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹی کی مجرمانہ غفلت عوامی ،سماجی ،سیاسی ،مذہبی،تنظیموں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کو ضلع انتظامیہ اور گیس مافیا کے مابین مک مکا قرار دے رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب ،وزیراعظم پاکستان،اوروفاقی وزیر تیل وگیس ودیگراعلی حکام کوفوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے شہری گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کوئلہ،لکڑی ،ایل پی جی،اوردیگرزرائع سے گھریلو امورسرانجام دے رہے ہیں مگر کوئلہ،لکڑی ،ایل پی جی وغیرہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ایل پی جی مافیا نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں 100روپے کلو بکنے والی گیس 200روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے دوسری جانب گیس استعمال کرکے کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے عناصر نے خورونوش کی اشیاء کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں عوامی سماجی تنظیموں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھاشہر وگردونواح میں گیس کی بند ش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹلز مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم دیا ہوٹل مالکان کی چاندی عوام فاقوں کے سہارے جینے پر مجبور۔تفصیلات کیمطابق۔چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے شہر وگردونواح میں گیس کی بند ش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹلز مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے ہوٹل مالکان کی چاندی کسی ہوٹل پر کھانے پینے کی اشیاء کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں ہیں لوگوں کی اکثریت گیس نہ ہونے کے باعث ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور،اکثرہوٹل مالکان من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں ہوٹل مالکان لوٹ مار میں مصروف جبکہ عوام فاقوں کے سہارے جینے پر مجبورہے بعض ہوٹل مالکان نے روٹی 6روپے کی بجائے 7روپے اور چنا کی پلیٹ 30کی بجائے 40روپے اسی طرح تمام ڈیشز کی قیمتیں بھی منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجا ج کرنے پر ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ خریدنی ہے تو خریدو نہیں تو آگے چلے جاؤ ہم نے اس ریٹ پر فروخت کرنا ہے شہریوں نےDCOاوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوٹ کرنے والے ہوٹلز مالکان کانوٹس لیں اورفوری طورپر ہوٹلوں کادورہ کرتے ہوئے انکے کچن ریٹ لسٹوں وغیرہ چیک کریں جہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات اورلوگوں کو غیر معیاری ،مضرصحت کھانے فروخت کئے جارہے ہیں۔
مورخہ 26 12 2014

Tuesday 23 December 2014


حویلی لکھادوکاندار اپنی دوکانیں  سڑکوں  پر لے آئے سڑکیں  سکڑ گئیں  تجاوزات کی بھرمار گھنٹوں  ٹریفک جام عوام سراپااحتجاج ۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا کی سڑکوں  کنارے رکشوں  ،کاروں ،ریڑھیوں  نے نا جائزا سٹینڈ بنالیئے ہیں شہریوں  کی زندگی اجیرن کردی سڑک کے کنا رے نا جائز رکشوں  ،ریڑھیوں  اور ٹیکسیوں  نے جگہ جگہ اپنے ا سٹینڈ اڈے بننے کی وجہ سے عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہوکردیاہے طلبائ وطالبات اکثر اوقات سکول وکالج میں  دیر سے پہنچنے کی وجہ سے پڑھائی میں  مکمل توجہ دینے سے محروم ہیں مریضوں  کو لے جانے والی ایمبولینس اورمسافروینیں  بھی ٹریفک میں  پھنسی رہتی ہیں  ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکارشہر سے باہر لگا کر آنے جانے والے ٹرکوں  ،موٹرسائیکلوں  اور رکشہ ڈرائیوروں  سے پیسے وصول کرنے میں  لگے رہتے ہیں  سماجی حلقوں  کا کہنا ہے کہ کچھ دوکاندار اپنی دوکانیں  سڑکوں  پر لے آئے ہیں  سٹرک کوبھی اپنی دوکانیں  سمجھنے لگے ہیں  سڑکیں  سکڑ گئیں  ہرروڈپاکپتن ،ہیڈسلیمانکی ،حجرہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور SSPٹریفک پولیس سے گھنٹوں  ٹریفک جام کرنے والے  رکشوں  ،بسوں  ،ہائی ایکس ،گدھا گاڑیوں  نے سڑکوں  پر کھڑا کرنا اپنا معمول بنانے والوں  کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے شہریوں  نے ٹریفک اہلکاروں  کو ٹریفک جام رہنے پر توجہ دلائی مگرانہوں  نے ان سنی کردی اعلی افسران نے گذرنا ہو تو بڑ ی پھرتی سے آکرچندمنٹ میں  روڈ کلیئر کرواتے ہیں  اہل علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں کے زریعے آئی جی پنجاب اور SSPٹریفک پولیس چیف جسٹس آف پاکستان واعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا جلد از جلدنوٹس لےں تاکہ کسی قیمتی جان کا نقصان نہ ہو۔

مورخہ 11  12 2014

حویلی لکھایوریا کھادکی بلیک میں  سرعام فروخت انتظامیہ نے چپ سادھ لی کسان سراپا احتجاج کھاد مافیا کی من مانیاں  عروج اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے ۔تفصیلات کیمطابق۔ حویلی لکھا میں  دوکانداروں  نے یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کردی مگرمچھ ڈیلروں نے یوریا کو اپنے پرائیویٹ سٹوروں  پر سٹاک کرلیا اورکسانوں  اوور ریٹ پرکھاد کی فروخت کی جارہی ہے گورنمنٹ کی طرف مقرر کردہ یوریا کھا د کی قیمت بشمول ٹیکس 1849 روپے دیئے گئے ہیں  مگر کھادمافیا کا دھندہ عروج پر ہے جوکہ اپنی من مرضی کے ریٹ پرفروخت کررہے ہیں  اورمگرمچھ ڈیلروں نے علاقہ بھرمیں  یوریا کی مصنوعی قلت پیداکررکھی ہے اور ہزاروں  بوریوں  اپنے سٹوروں  پر سٹورکرلی ہیں  اورکسانوں  کو 1950میں  فروخت کررہے ہیں  جس پر مقامی انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے اور DDOزراعت اورDOاوکاڑہ سے فوری ا پیل ہے کہ وہ کسانوں  کو مقررکردہ ریٹ پر یوریا کھادکی فراہمی کو ممکن بنائیں  تاکہ کسان اپنے زمینوں  کو اورگندم کی فصلوں  کو بروقت کھاد مہیاکر سکیں  اگرحکومت وقت نے فوری طورپرمقررہ قیمت پر کھاد کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو گندم کی فصلوں  کو شدیدمتاثر ہونے کاخطرہ ہے اورڈی سی او اوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ مگرمچھ ڈیلروں  کیخلاف فوری کاروائی کرکے انکے سٹوروں  سے یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔


حویلی لکھاپاکستان پریس کلب حویلی لکھا میں  جناح پریس کلب کے سابق سرپرست اعلی محمد امیربریت کی پاکستان پریس کلب میں  شمولیت صحافیوں  وسماجی حلقوں  کا خراج تحسین ۔تفصیلات کیمطابق۔پاکستان پریس کلب حویلی لکھا میں  جناح پریس کلب حویلی لکھا کے سابق سرپرست اعلی محمد امیر بریت کی پاکستان پریس کلب میں  شمولیت پر صحافیوں  کا خراج تحسین محمد امیربریت نے اپنے خطاب میں  کہاکہ بلیک میلروں  اورصحافت کے نام پر کبھی بھی کسی صورت  دھبہ نہیں  لگنے دوں گا م صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اوراہل قلم اپنی جان ہتھلی پررکھ کر لوگوں  بروقت حالات سے آگاہ کرتے ہیں  جس میں  پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ میں  نے ڈیڑھ سال میں  پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کی عوام کیلئے بہترین خدمات اور علاقائی مسائل کو اجاگرکرنے میں  اسکا کوئی ثانی نہیں  ہے جس پر مجھے خوشی محسوس ہوئی ہے کہ پاکستان پریس کلب ایک نوجوان اور سینئرصحافتی وفد پرمشتمل ٹیم ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کربھی جرائم وکرائم کیخلاف ڈٹ جاتی ہے مجھے ان پر فخر ہے کہ علاقہ بھرکے مسائل انہی کی وجہ سے حل ہورہے ہیں  پاکستان پریس کلب کی پوری ٹیم جرّ أت مند انہ انداز سے صحافتی میدان میں  اتری ہوئی ہے انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میں  نے جناح پریس کلب کو چھوڑ کرپاکستان پریس کلب میں  شمولیت اختیار کی ہے اورمیری زندگی اورجان پاکستان پریس کلب کے نام ہے اوراسکی کارکردگی اوربلندی کیلئے ہمیشہ صحافیوں  کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں  گا ان شائ اللہ ۔


حویلی لکھاTHQحویلی لکھا کے سینئرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر شجاع الرحمان وٹو کی اچانک موت افسوس ناک المیہ ہے انکے ایصال ثواب کیلئے THQحویلی لکھا میں  ایک تعزیتی محفل کا نعقاد کیا گیا جس میں  ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صغیراحمد ڈاکٹر عبیداللہ فاروق ،ڈاکٹر عتیق احمد ،کیپٹن محمد نعیم ملک،ڈاکٹر محمد احمد ،ڈاکٹر نوشین عتیق ،ودیگر پیرامیڈیکل سٹاف ہیڈنرس ،نرس اوردوسرے ملازمین وسیاسی مذہبی ،سول سوسائٹی وکلائ ،میڈیا کے نمائندوں نے محفل میں  بھرپورشرکت کی اورڈاکٹروں  نے کہاکہ ہمارے ساتھی ڈاکٹر شجاع الرحمان ایک انتہائی قابل اورمخلص دوست تھے جہنوں نے ہمیشہ مریضوں  کی بہتری کیلئے کام کیا اور اپنی ڈیوٹی بروقت سرانجام دی وہ ہمارے لئے ایک میسیحا تھے اورہم سب انکےلئے دعاگو ہیں  کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اورانکے درجات بلند کرے اورانکے وارثین کو صبرجمیل عطائ فرمائے اختتام پر لنگرکا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔ 

مورخہ 15  12 2014


حویلی لکھامرکزی تاجر اتحاد حویلی لکھا کے زیراہتمام ریلی کا انعقادجس میں  تمام مکتبہ فکریہ اورذیلی 20تنظیمات کی شرکت سانحہ پشاور کے اندوہناک واقعہ کی پرزورمذمت میاں  خرم جہانگیر وٹو ہرآنکھ اشک بار پورے ملک میں  کہرام مچ گیا اورننھی جانوں  کے ضیاع پر ہرآنکھ اشک بار ملک میں  سناٹا چھایا رہا ۔تفصیلات کیمطابق۔ملٹری سکول پشاور کے سانحہ پر ہرآنکھ اشک بار پوری دنیا میں  کہرام مچ گیا کمینے دہشت گردوں نے ننھی جانوں  کو بھی نہ بخشااورانکے مذموم ارادے کبھی بھی امت مسلمہ اور پاک فوج کے جوانوں  پر پورے نہیں  ہو سکتے پوری قوم اکٹھی ہے اورپاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریلی میں  مذہبی تنظیموں  کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکائ نے اپنے خطابوں  میں  کہاکہ ہم حکومت پاکستان سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں  کہ سانحہ پشاور کے ملزمان کو کٹہرے میں  لایا جائے اورچوراہوں پر ان کمینے دہشت گردوں  کو کھڑاکرکے عبرتناک سزا دی جائے ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے میاں  خرم جہانگیر وٹو نے کہاکہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں  کہ جوپہلے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں  انکو سرعام سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دہشت گرد ایسی گھنونی حرکت نہ کرسکے ننھی جانوں  کے ضیاع پر ہر آنکھ اشک بار ہے اور دہشت گردوں نے ننھے طلبائ پر حملہ کرکے اپنی بربریت کا ثبوت دیا ہے اورانہوں  نے ملک کا دوہرا نقصان کیا ہے کیونکہ پاک آرمی سکول میں  جن بچوں  کو شہید کیا گیا ہے وہ ملک کا قیمتی اثاثہ تھے میں  بطورمحب وطن پاکستانی مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ان مائوں  کے دکھ میں  برابر کا شریک ہوں  دو دن سے مجھے  چین نہ آیا ہے صبح وشام انکی یاد میں  آنسوبہتے رہتے ہیں   کہ ان معصوم جانوں  نے دہشت گردوں  کا کیابگاڑا تھا کہ جہنوں نے معصوموں  کی جانیں  لیں  اور بے دردی سے شہید کیا گیا انکی دہشت پر ہرآنکھ اشک بار ہے اوریہ امت مسلمہ کیلئے ایک افسوسناک المیہ ہے پوری قوم اکٹھی ہو کر پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہوجائے اور دہشت گردوں  کے مذموم مقاصد کا خاتمہ کرکے دم لے اورانکونیست ونابود کیا جائے تاکہ ہمیشہ کیلئے دہشت گردوں  کا خاتمہ ہوسکے اورآئندہ کوئی بھی دہشت گرد ایسی جرّات نہ کرسکے جس سے ملک وقوم کو نقصان پہنچے۔


مورخہ 17 12 2014

حویلی لکھا انسانیت دشمنوں  کیخلاف ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے میاں  سرفراز ایڈووکیٹ ومیاں  فاروق احمد واہگرہ۔تفصیلات کیمطابق۔پشاور پر حملہ کرنے والوں  کا کسی مذہب اورانسانیت سے تعلق بالکل نہیں  ایسے بے رحم درندوں نے ہی پوری دنیا کا امن وسکون تباہ کیا ہوا ہے اگردنیا کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے توایسے انسانیت دشمنوں  کیساتھ آہنی ہاتھوں  سے نمٹنے کیلئے موثراورجامع منصوبہ بندی اورٹھوس اقدامات کرنا ہونگے ان خیالات کا اظہار حویلی لکھا کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں  سرفراز ایڈووکیٹ ومیاں  فاروق احمد واہگرہ نے اپنے مشترکہ بیان پشاور میں  پیش آنے والے المناک حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاہے کہ حاکم وقت نے دہشگردوں کوپھانسیاں  دینے کافیصلہ کرکے پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں  دہشگردوں  کی جانب سے یہ حملہ آپریشن ضرب عضب کے ردعمل اوراسکوناکام بنانے کیلئے کیاگیا ہے مگران دہشگردبھیڑیوں  کویہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی ایک عظیم اوردلیر قوم ہے جس نے لاکھوں  بوڑھوں ،بچوں ،جوانوں ،کی قربانیاں  دیکر یہ وطن حاصل کیا ،وہ اسکی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دریغ نہیں  کرے گی انہوں  نے کہاکہ پوری قوم تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی دلیر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جوان شائ اللہ آخری دہشت گرد کے صفایا کرنے تک یہ آپریشن جاری رکھے گی پوری اور وکلائ سیاسی وسماجی سول سول سائٹی اس اندوہناک حادثے کی پرزور اورشدیدالفاظ میں  مذمت کرتی ہے

مورخہ 18 12 2014


 حویلی لکھاسی او یونٹ حویلی لکھا کا عملہ نذرانے لیکر خاموش تجاوزات کی بھر مار دوکانداروں  نے سڑکیں  تنگ کردیں  جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ ،ٹیکسی اسٹینڈ ،ویگن اسٹینڈ قائم ریڑھی بانوں  سمیت تجاوزات مافیا نے شہریوں  کی زندگی اجیرن بنادی ٹریفک کا نظام درہم برہم حادثات معمول بن گئے ایڈمنسٹرTMA دیپالپور تجاوزات مافیا کے آگے بے بسTMO دیپالپور اور سی او یونٹ حویلی لکھا شہریوں  کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کیمطا بق ۔ حویلی لکھا لاری اڈہ ہیڈسلیمانکی روڈ ،پاکپتن روڈ ،حجرہ روڈ ،سرکلر روڈ پر تجاوزا ت ما فیاچھا گیا دوکانداروں  نے سڑکیں  تنگ کردی اپنی دوکانیں  چھوڑ کر سامان سڑکوں  پر لے آئے جس پر ٹریفک کی روانی میں  شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے عوام نے میڈیا کے نمائندوں  سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کو ٹی ایم اے حویلی لکھا کے ملازمین دوہرا ٹیکہ لگا رہے ہیں  ہر ریڑھی بان ،رکشہ،تھڑوں  والوں  سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کررہے ہیں اورعام شہری کی زندگی اجیرن کردی ہے  اسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر دیپالپور تجاوزات مافیا کے آگے بے بس نظر آتے ہیں  صرف دفتروں  تک ہی محدودہو کر رہ گئے ہیں  کبھی بھی علاقہ بھرکے مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے ہیں  اور نہ ہی شہریوں  کے مسائل حل کرتے ہیں آئے روز حویلی لکھا میں  ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں  حویلی لکھا شہر میں  جگہ جگہ ٹیکسی اسٹینڈ ،رکشہ اسٹینڈ ،ویگن اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیں  رہی سہی کسر ریڑھی بانوں  نے نکال دی ہے سڑک کے دونوں  اطراف ریڑھی بان قابض ہیں  شہریوں  نے معتدد بار سی او یونٹ حویلی لکھا اور ٹی ایم اے کے عملہ کے نوٹس میں  دیا لیکن ہردفعہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے کوئی بھی اعلی افسر علاقہ کا وزٹ کرتا ہے اور نہ ہی تجاوزات ختم کرواسکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں  مسافروں  اور پیدل چلنے والوں  کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے شہریوں  نے وزیر اعلیئ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے اور ٹی ایم اے کے عملہ کا قبلہ درست کر وایا جائے ۔

مورخہ 20  12 2014

حویلی لکھادہشت گردوں  نے معصوم بچوں  کو شہید کرکے ظلم وبربریت کی انتہائ کردی دہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں  محمد یونس ،عبیدالرحمن قاسمی ۔تفصیلات کیمطابق۔دہشت گردوں  نے معصوم بچوں  کو شہید کرکے ظلم وبریت کی انتہائ کردی دہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں پوری قوم شہدائ کی وارث پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں  نے انسانیت توکیا حیوانیت کو بھی شرمندہ کردیا ہے سانحہ پشاور بہت بڑا المیہ ہے جس نے پوری پاکستانی قوم کو ہلاکررکھ دیا ہے پاکستانی قوم کے دل غمزدہ ضرور ہیں  لیکن ڈرنے اورجھکنے والی والی قوم نہیں  دنیاجانتی ہے ہم نے ہزاروں  جانوں  کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کو حاصل کیا ہے پشاور پر حملہ کرنے والوں  کا کسی مذہب اورانسانیت سے تعلق بالکل نہیں  ایسے بے رحم درندوں نے ہی پوری دنیا کا امن وسکون تباہ کیا ہوا ہے اگردنیا کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے توایسے انسانیت دشمنوں  کیساتھ آہنی ہاتھوں  سے نمٹنے کیلئے موثراورجامع منصوبہ بندی اورٹھوس اقدامات کرنا ہونگے حویلی لکھا کی مشہورومعروف سماجی شخصیات محمد یونس وعبیدالرحمن قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان پشاور میں  پیش آنے والے المناک حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا حاکم وقت نے دہشگردوں کوپھانسیاں دیکر پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں اگر حاکم وقت پھانسی دینے کی بجائے سرقلم کرے تو یہ دہشگردپاکستان کی سرزمین چھوڑ کربھاگ نکلیں  گے اور کبھی بھی پاکستان کے کسی بھی شہر میں  حملہ کرنے کی نہ سوچیں  گے دہشگردوں  کی جانب سے یہ حملہ آپریشن ضرب عضب کے ردعمل اوراسکوناکام بنانے کیلئے کیاگیا ہے مگران دہشگردبھیڑیوں  کویہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی ایک عظیم اوردلیر قوم ہے جس نے لاکھوں  بوڑھوں ،بچوں ،جوانوں ،کی قربانیاں  دیکر یہ وطن حاصل کیا ،وہ اسکی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں  کرے گی انہوں  نے کہاکہ پوری قوم تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی دلیر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جوان شائ اللہ آخری دہشت گرد کے صفایا کرنے تک یہ آپریشن جاری رکھے گی پوری قوم اور صحافی برادری وکلائ سیاسی وسماجی سول سول سائٹی اس اندوہناک حادثے کی پرزور اورشدیدالفاظ میں  مذمت کرتی ہے۔

مورخہ 21 12 2014

حویلی لکھادہشت گردوں  نے معصوم بچوں  کو شہید کرکے ظلم وبربریت کی انتہائ کردی دہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں  محمد یونس ،عبیدالرحمن قاسمی ۔تفصیلات کیمطابق۔دہشت گردوں  نے معصوم بچوں  کو شہید کرکے ظلم وبریت کی انتہائ کردی دہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں پوری قوم شہدائ کی وارث پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں  نے انسانیت توکیا حیوانیت کو بھی شرمندہ کردیا ہے سانحہ پشاور بہت بڑا المیہ ہے جس نے پوری پاکستانی قوم کو ہلاکررکھ دیا ہے پاکستانی قوم کے دل غمزدہ ضرور ہیں  لیکن ڈرنے اورجھکنے والی والی قوم نہیں  دنیاجانتی ہے ہم نے ہزاروں  جانوں  کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کو حاصل کیا ہے پشاور پر حملہ کرنے والوں  کا کسی مذہب اورانسانیت سے تعلق بالکل نہیں  ایسے بے رحم درندوں نے ہی پوری دنیا کا امن وسکون تباہ کیا ہوا ہے اگردنیا کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے توایسے انسانیت دشمنوں  کیساتھ آہنی ہاتھوں  سے نمٹنے کیلئے موثراورجامع منصوبہ بندی اورٹھوس اقدامات کرنا ہونگے حویلی لکھا کی مشہورومعروف سماجی شخصیات محمد یونس وعبیدالرحمن قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان پشاور میں  پیش آنے والے المناک حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا حاکم وقت نے دہشگردوں کوپھانسیاں دیکر پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں اگر حاکم وقت پھانسی دینے کی بجائے سرقلم کرے تو یہ دہشگردپاکستان کی سرزمین چھوڑ کربھاگ نکلیں  گے اور کبھی بھی پاکستان کے کسی بھی شہر میں  حملہ کرنے کی نہ سوچیں  گے دہشگردوں  کی جانب سے یہ حملہ آپریشن ضرب عضب کے ردعمل اوراسکوناکام بنانے کیلئے کیاگیا ہے مگران دہشگردبھیڑیوں  کویہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی ایک عظیم اوردلیر قوم ہے جس نے لاکھوں  بوڑھوں ،بچوں ،جوانوں ،کی قربانیاں  دیکر یہ وطن حاصل کیا ،وہ اسکی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں  کرے گی انہوں  نے کہاکہ پوری قوم تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی دلیر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جوان شائ اللہ آخری دہشت گرد کے صفایا کرنے تک یہ آپریشن جاری رکھے گی پوری قوم اور صحافی برادری وکلائ سیاسی وسماجی سول سول سائٹی اس اندوہناک حادثے کی پرزور اورشدیدالفاظ میں  مذمت کرتی ہے۔

مورخہ 21 12 2014


حویلی لکھا سوئی گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شہری پریشان کاروبار زندگی معطل۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا اورگردونواح میں  بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے حکومت نے عوام کاکچومرنکال دیاہے لیکن اس کے برعکس حکومتی بیان جاری ہوتے  ہیں  کہ لوڈشیڈنگ پربڑی حد تک قابو پالیاہے اب اس میں  واقع کمی ہوگی حکومت عوام کویہ بیان جاری کرکے طفل تسلیاں  دے رہی ہے دوسری جانب شہروں  اوردیہاتوں  میں  غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بڑھتا جارہاہے کسانوں  کا کہنا ہے کہ چندمنٹ بجلی دیکر گھنٹوں  بجلی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے جس سے بروقت فصلوں کوپانی نہ ملاتو شدید قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے چھوٹے بڑے کاروبار اورمزدورطبقہ شدیدمتاثرہوگیاہے اس طرح موسم کی تبدیلی کے باوجودملازم پیشہ ودیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکااپنے اپنے روزگارتک پہنچتے اورشام کوگھرکوواپس آنے پرسوئی گیس کی لوڈشیڈنک کاسامنا کرنا پڑھتا ہے بجلی اورسوئی گیس کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے فوری طورپر سوئی گیس اوربجلی کی اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کیاجائے اورعوام کوبنیادی سہولیات سے محروم نہ کیا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کامذمتی اجلاس زیرصدارت رانامحمد افضل منعقد ہوا جس میں پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے تمام صحافی ،سیاسی ،سماجی شخصیات ،وکلائ برادری ،مذہبی شخصیات نے شرکت کی سانحہ پشاورپر گہرے غم وغصہ کا اظہار کیا گیا اجلاس میں میاں  احمد فراز مانیکا،غلام مرتضی نازی،عمران جاوید چوہان،میاں  سرفرازایڈووکیٹ ،رانا یحیی ایڈووکیٹ،رانااحسن شریف جوئیہ ایڈووکیٹ،میاں  احمد یار ایڈووکیٹ میاں  امیر بریت،محمد فاروق،محمد یونس ،ڈاکٹر محمد ارشد،اسلام علی شاہد،چوہدری اقبال ،میاں  احمد رضا،محمد احمد وٹو،اظہر حمید،چوہدری ارشد،حافظ محموداحمد،میاں  محسن منظورداریکا،حاجی اللہ دتہ،محمدیحیی ، میاں  ظفر یاسین سکھیرا،مرزانصیراحمد بیگ،عبدالسعید ،ندیم اصغر،ظفر چاند،عبدالحمید شاکر،حاجی محمد نواز روبی،راناثنائ اللہ ،منظوراحمد شاہین،محمد اکرم ڈھڈی ۔عبیدالرحمن قاسمی ودیگرے سیاسی ومذہبی وسول سوسائٹی کے لوگوں ودیگران نے کثیر تعدادمیں  شرکت کی آخرمیں  شہدائ کے بلندی درجات کیلئے دعاکی گئی کہ اللہ تعالی شہدائ کوجنت الفردوس میں  اعلی مقام عطائ فرمائے اورپاکستان کے دشمنوں  اوردہشت گردوں کو تباہ وبرباد کرے ۔

مورخہ 22 12 2014
حویلی لکھادہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے ظلم وبربریت کی انتہائ کردی دہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں محمد یونس ،عبیدالرحمن قاسمی ۔تفصیلات کیمطابق۔دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے ظلم وبریت کی انتہائ کردی دہشت گرد ملک وقوم کے بڑے دشمن ہیں پوری قوم شہدائ کی وارث پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں نے انسانیت توکیا حیوانیت کو بھی شرمندہ کردیا ہے سانحہ پشاور بہت بڑا المیہ ہے جس نے پوری پاکستانی قوم کو ہلاکررکھ دیا ہے پاکستانی قوم کے دل غمزدہ ضرور ہیں لیکن ڈرنے اورجھکنے والی والی قوم نہیں دنیاجانتی ہے ہم نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کو حاصل کیا ہے پشاور پر حملہ کرنے والوں کا کسی مذہب اورانسانیت سے تعلق بالکل نہیں ایسے بے رحم درندوں نے ہی پوری دنیا کا امن وسکون تباہ کیا ہوا ہے اگردنیا کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے توایسے انسانیت دشمنوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے موثراورجامع منصوبہ بندی اورٹھوس اقدامات کرنا ہونگے حویلی لکھا کی مشہورومعروف سماجی شخصیات محمد یونس وعبیدالرحمن قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان پشاور میں پیش آنے والے المناک حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا حاکم وقت نے دہشگردوں کوپھانسیاں دیکر پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں اگر حاکم وقت پھانسی دینے کی بجائے سرقلم کرے تو یہ دہشگردپاکستان کی سرزمین چھوڑ کربھاگ نکلیں گے اور کبھی بھی پاکستان کے کسی بھی شہر میں حملہ کرنے کی نہ سوچیں گے دہشگردوں کی جانب سے یہ حملہ آپریشن ضرب عضب کے ردعمل اوراسکوناکام بنانے کیلئے کیاگیا ہے مگران دہشگردبھیڑیوں کویہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی ایک عظیم اوردلیر قوم ہے جس نے لاکھوں بوڑھوں ،بچوں ،جوانوں ،کی قربانیاں دیکر یہ وطن حاصل کیا ،وہ اسکی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ پوری قوم تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی دلیر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جوان شائ اللہ آخری دہشت گرد کے صفایا کرنے تک یہ آپریشن جاری رکھے گی پوری قوم اور صحافی برادری وکلائ سیاسی وسماجی سول سول سائٹی اس اندوہناک حادثے کی پرزور اورشدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

Monday 22 December 2014

https://scontent-b-mad.xx.fbcdn.net/hphotos-xpf1/v/t1.0-9/s480x480/1966898_1528564780749855_3926819160303093020_n.jpg?oh=15e7ff843073fb8b99cda4170e849c03

&oe=5537063E