Sunday 1 February 2015

مورخہ 28 01 2015 عوام کے مسائل حل نہ ہوسکے مہنگائی ،کرپشن،ناجائزمنافع خوری عروج پر

حویلی لکھا( نمائندہ شہرت)عوام کے مسائل حل نہ ہوسکے مہنگائی ،کرپشن،ناجائزمنافع خوری عروج پرنے سال کی نئی امیدیں دم توڑ گئیں حویلی لکھا کی عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکاحکمران فوری نوٹس لیں شہری حلقے ۔تفصیلات کیمطابق۔نئے سال کی آمدکے باوجودشہریوں نے حکومت اورسرکاری افسران سے اچھی امیدیں اورتوقعات وابستہ کرہوئیں تھیں لیکن سال    2015بھی سال  2014؁ ئ .کی طرح  عوام کو حکومتی وعدوں  کے برعکس کسی بھی شعبہ میں ریلیف نہیں  مل رہا،لاقانونیت،مہنگائی،کرپشن،ناجائز منافع خوری کے ڈسے ہوئے عوام خالص دودھ اورمعیاری ادویات کو بھی ترس گئے۔ عوامی سروے میں  شہریوں  نے پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے نمائندوں  کو بتلایا کہ نئے سال میں  شہری ۔ایم این اے میاں  معین وٹووضلعی اورتحصیل انتظامیہ سے توقع وابستہ ہیں  کہ وہ عوامی مسائل جیساکہ مضرصحت اورکیمیکل ملادودھ،جعلی زرعی ادویات وکھاد،سپرے اورمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرتعمیراتی کام جن میں  ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دوبارہ تعمیرشامل ہیں اورغیرقانونی کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کوبھی نشان عبرتناک بنائیں تاکہ حویلی لکھا ایک خوشحال اورپرامن گہوارہ بن سکے تاکہ ہماری امیدیں  بحال رہیں سال    2015بھی سال  2014؁ ئ .سے بہتر گزرے ۔



حویلی لکھا حکومت ہوش کے ناخن لے اورفوراً گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک کے سفیروں  کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروائے پاکستان پریس کلب حویلی لکھا۔تفصیلات کیمطابق۔پاکستان پریس کلب حویلی لکھا اور سلیمانکی پریس کلب ہیڈسلیمانکی کے صحافیوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس  ۔اجلاس میں  چیئرمین پاکستان پریس کلب حویلی لکھاعمران جاوید چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں  گستاخانہ خاکوں  کو شائع کرنے والوں  کیخلاف شدیداحتجاج ہورہے ہیں حکمران غفلت کی چادر اتارکرعوام کے حق میں دانشمندانہ فیصلے کرکے ملک پاکستان کو ترقی کی شاہرائوں  پر ڈالے تاکہ ملک پاکستان ترقی یافتہ ملک بن سکے اورحکمرانہوش کے ناخن لے اورفوراً گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک کے سفیروں  کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی پاکستانی قوم کوبھی اطمنان دلائے کہ حکمران بھی عوام کے ساتھ ہیں  ودیگرصحافیوں نے اپنے اپنے بیانات میں  کہاہے کہ ہم کسی بھی صورت کائنات کے عظیم راہ نمامقدس ہستی اقدس پیغمبرعالم رحمۃ اللعالمین ﷺ کی شان میں  گستاخی برداشت نہیں  کرسکتے ہماری جانیں ہمارے سینے ہمارے بیٹے سب کچھ حاضرہیں  لیکن گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔اگرحاکم وقت نے حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے کے نعرے بلندکرنی عوام پرتوجہ دے   اورگستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک کے سفیروں  کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی نازیبا حرکت کرنے کی نہ سوجھے، وگرنہ عوام کا ٹھاٹھیں  مارتا سمند رحکمرانوں  کو لے ڈوبے گا ۔
مورخہ 28 01 2015

No comments:

Post a Comment