Sunday 1 February 2015

مورخہ 27 01 2015 اسی او یونٹ حویلی لکھا کی بدانتظامی اورکرپشن کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرابلتے گٹر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حویلی لکھا شہر اثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگا

حویلی لکھاسی او یونٹ حویلی لکھا کی بدانتظامی اورکرپشن کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرابلتے گٹر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حویلی لکھا شہر اثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگا عوام ۔تفصیلات کیمطابق۔شہریوں  نے پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے باہراحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ سی اویونٹ حویلی لکھا جسکا باواآدم نرالاہے سی اویونٹ کے ملازمین اپنی ڈیوٹی کی بجائے سیاسی ڈیروں  پر حاضری لگواتے ہیں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے جعلی ٹیکسز کی جعلی رسیدیں جاری کرکے سادہ لوح دوکانداروں  کو لوٹنے میں  مصروف عمل ہیں  جبکہ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم او دیپالپور ایک وقت میں  تین تین پر کشش سیٹوں  کے مزے اڑا رہے ہیں  اور دفترمیں  آنا پسند ہی نہیں  کرتے ،جبکہ شہربھرمیں  جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اورابلتے گٹروں کی وجہ سے شہربھرمیں  تعفن اورمہلک امراض پھیل رہی ہیں جبکہ صفائی کرنے والاعملہ کی جگہ پر سیاسی اثرورسوخ سے بھرتی کئے گئے گھوسٹ ملازمین گھربیٹھے تنخواہیں  وصول کررہے ہیں  اس بارے میں  مقامی ایم این اے میاں  معین احمد وٹو کو بھی باربار اپیل کی گئی ہے لیکن انکی عدم دلچسپی کی وجہ سے متعلقہ افسران ودیگرعملہ اپنی من مرضی کررہے ہیں  ناقص صفائی کے حوالے سے سینٹری انسپکٹر ہدایت اللہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ عملہ کی شدید کمی کی وجہ سے پورے شہرکی مکمل صفائی ممکن نہیں  اہلیان شہر محمد امین ،عتیق احمد،رفیق خان ،محمد احمد ،محمد محمود،دیگرنے وزیراعلی پنجاب ،کمشنر ساہیوال،ایم این اے میاں  معین احمد وٹو ،ڈی سی او اوکاڑہ ودیگراعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ سی او یونٹ حویلی لکھا میں  صفائی کے عملہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گھوسٹ ملازمین کی جگہ صفائی کرنے والے عملہ کی بھرتی کی جائے اورسی اویونٹ میں  ہونے والی شدید مالی بے ضابطگیاں اورکرپشن کی انکوائری کرواکر ذمہ داران کو سزا دلوائی جائے۔


حویلی لکھا حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے کے نعرے بلندہورہے ہیں  حکومت ہوش کے ناخن لے عبدالحمید شاکر۔تفصیلات کیمطابق۔پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے نائب صدر عبدالحمید شاکر نے سلیمانکی پریس کلب ہیڈسلیمانکی کا دورہ کیا اورصحافیوں  سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں  گستاخانہ خاکوں  کو شائع کرنے والوں  کیخلاف شدیداحتجاج ہورہے ہیں  ہم کسی بھی صورت کائنات کے عظیم پیغمبرﷺ کی شان میں  گستاخی برداشت نہیں  کرسکتے ہماری جانیں سینے بیٹے سب کچھ حاضرہیں  لیکن گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔ عوام کا جگہ جگہ جلسے جلوس پرامن احتجا ج ریلیوں  سے سیاسی مذہبی وسول سوسائٹی کے قائدین خطاب کررہے ہیں  قائدین کے خطابات عوام کے دلوں  کو گرمارہے ہیں  عوام جوش وخر وش اورجذبے سے حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے کے نعرے بلندکررہے ہیں  حکومت ہوش کے ناخن لے اورگستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک کے سفیروں  کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی نازیبا حرکت کرنے کی نہ سوجھے، وگرنہ عوام کا ٹھاٹھیں  مارتا سمند رحکمرانوں  کو لے ڈوبے گا ،حکمران غفلت کی چادر اتارکرعوام کے حق میں دانشمندانہ فیصلے کرکے ملک پاکستان کو ترقی کی شاہرائوں  پر ڈالے تاکہ ملک پاکستان ترقی یافتہ ملک بن سکے ۔

مورخہ 27 01 2015

No comments:

Post a Comment