Sunday, 1 February 2015

مورخہ 01 02 2015 میڈم کلثوم قادری شکور آباد



حویلی لکھا ( چوہدری اقبال سے  )حویلی لکھا زمین بھی کانپ اٹھی جب ظلم معصوموں  پہ ہوا۔حکومت پنجاب کے دعوئے ٹھس بچیوں  پرظلم کی انتہائ پڑھائی کی بجائے میڈم نے بچیوں کو مزدور بنادیا والدین سراپااحتجاج۔تفصیلات کیمطابق۔محلہ شکور آباد میں  قائم سرکاری گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شکور آبادکی میڈم کلثوم قادری نے فر عونیت کی یادیں  تازہ کرتے ہوئے پڑھائی کی بجائے بچیوں  کو مزدوری پرلگادیا۔معصوم بچیاں اپنے ننھے ہاتھوں  سے جن ہاتھوں  میں  کتابیں  ہونا چاہیں  تھی اینٹیں  اٹھا اٹھا کے ہاتھ پٹ گئے اورخون رسنا شروع۔پڑھنا لکھا پنجاب ، اورحکومت پنجاب کے تمام قوانین کی دھجیاں  بکھیر دیں  ۔ننھی منھی جانوں  کو پڑھائی کی بجائے کام پرلگادیا والدین کے احتجاج پر میڈم کلثوم قادری نے کہا اگر آپ نے بچیوں  کو سکول میں  پڑھناہے تو میری ہربات کو ماننا پڑھے گا اورمیں  ان سے اسیطرح کام کروائوں  گی ،ورنہ آپ اپنی بچیوں  کو کسی اور سکول میں  داخل کروائویاگھر بٹھالو ۔ ننھی منھی معصوم بچیوں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈم کلثوم قادری کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے اپنی مرضی سے سکول آنا جانا اس کا وطیرہ بن چکا ہے سیاسی اثرورسوخ سے دو سکولوں  کی اکیلی ہی پرنسپل ہے اورگورنمنٹ کی طرف سے ملنے والے پیسوں  کو مختلف حیلوں  بہانوں سے کھانااس نے اپنامعمول بنالیاہے وہ آئے روز ہماری بچیوں  پر ظلم وستم کرتی رہتی ہے کبھی پنجاب حکومت کی طرف سے ملنے والے وظائف کو ہڑپ کرتی ہے تو کبھی سکول میں بچیوں کاوقت ضائع کرکے آئے روزسکول میں  مذہبی پروگرام منعقد کرواتی ہے تا کہ ہم غریبوں  کی بچیاں  تعلیم کے زیور سے آراستہ نہ ہوسکیں حکومت پنجاب کے تمام قوانین کواپنے جوتے کی نوک پر رکھ کر انکو اڑا دیاہے۔ سرکاری سکول میں پڑھنے کیلئے آنے والی ننھی منھی معصوم مزدوروں  کی طرح کام کرکے ہاتھ پائوں  پھٹنے سے خون جاری ہوگیا ہے بچیوں نے اپنے والدین کے ہمراہپاکستان پریس کلب حویلی لکھاکے نمائندوں  سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں  10روز سے ہم پرظلم وزیادتی اور مزدوروں جیسا کام لیا جاتا ہے سکول میں  پڑھائی کی بجائے ہمیں  مذہبی پروگرام اورکام کروایاجاتا ہے والدین نے وزیراعلی پنجاب ،وزیرتعلیم اور EDOاوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شکور آبادمیں  موجود میڈم کلثوم قادری کے خلاف انکوائری کرکے اسکواسکے انجام منطقی تک پہنچایا جائے اور سکول میں  نئی میڈم جوکہ تعلیم دوست ہوکو تعینات کیا جائے تاکہ ہم غریبوں  کی بچیاں  بھی تعلیم سے آراستہ ہوسکیں  ۔

.......................................................................................................................................................................

 میں  نے بچیوں  کو 10نہیں  بلکہ ان سے 3دن تک کام کروایاہے میڈم کلثوم قادری ۔تفصیلات کیمطابق۔ جب پاکستان پریس کلب حویلی لکھاکی ٹیم موقع پر پہنچ کر میڈم کلثوم قادری سے انکا موقف لیا توانکا کہنا تھا کہ یہ میری بالکل غلطی ہے میں  شدیددھندوں  میں ننھی منھی بچیوں سے3دن تک کام کروایاہے جسے میں  سرخم تسلیم کرتی ہوں  اور واقعتا ہی میں  نے معصوموں  پر ظلم اورزیادتی کی ہے جس سے بچیوں  اور والدین اوراہلیاں  محلہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں  اورحکومت پنجاب کے قوانین کی دھجیاں  اڑائیں  ہیں  ۔

مورخہ 01 02 2015 

No comments:

Post a Comment