Sunday 1 February 2015

مورخہ 25 01 2015 حکومتی ارکان اسمبلی کی آشیرباد سے لینڈمافیانے کرپشن کے انبار لگادیئے پاکستان پیپلزپارٹی اورمرکزی جماعت اہلسنت ومرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کے زیراہتمام فرانسیسی جریدہ میں ناپاک و گستاخ خاکوں کی اشاعت اورمقامی علمائ کرام پر بے بنیاد مقدمات کیخلاف احتجاجی ریلی

حویلی لکھا (نامہ نگار)حویلی لکھاپاکستان پیپلزپارٹی اورمرکزی جماعت اہلسنت ومرکزی تاجراتحاد حویلی لکھا کے زیراہتمام فرانسیسی جریدہ میں ناپاک و گستاخ خاکوں کی اشاعت اورمقامی علمائ کرام پر بے بنیاد مقدمات کیخلاف احتجاجی ریلی ۔ریلی کی قیادت پی پی کے رکن اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو نے کی ۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا اورمضافات کے سینکڑوں افراد نے مرکزی جماعت اہلسنت ومقامی مذہبی تنظیمات اورمرکزی تاجراتحاد اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سینکڑوں افراد نے پی پی پی کے صوبائی رکن اسمبلی میاں خرم جہانگیروٹوکی قیادت میں چوک جامع مسجد لشکر دین والی سے لیکر لاری اڈہ تک احتجاجی ریلی نکالی ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں خرم جہانگیروٹو نے کہاکہ فرانسیسی جریدہ میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف پوری امت مسلمہ سراپااحتجاج ہے لیکن ہماری موجودہ حکومت بند گلی میں جاچکی ہے ہمارے ملک میں حکومتی سطح پر اس سلسلہ میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اب تک فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جانے چاہیئے تھے موجودہ حکومت اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی بجائے مقامی شریف النفس علمائے کرام کیخلاف بے بنیاد مقادمات کا اندراج شروع کردیا ہے جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا ہم دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپریشن ضرب عضب اورقومی ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں موجودہ حکومت بجلی،سوئی گیس،اورپٹرول کی عوام کو فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہ 6فروری تک علمائے کرام کیخلاف درج ہونے والے جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات کا خاتمہ نہ کیاگیا تو دیپالپور کچہری چوک میں دھرنادیا جائے گا احتجاجی ریلی سے عبیدالرحمن قاسمی ۔علامہ طاہرنوری ،مولانامحمد نعیم رضا،مولانانصیرالدین شاہ،علامہ محمد افتخار،سابق ناظم میاں نواب علی خان اورراناناصر گل نے بھی خطاب کیا ریلی کے شرکائ نے حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


حویلی لکھا حکومتی ارکان اسمبلی کی آشیرباد سے لینڈمافیانے کرپشن کے انبار لگادیئے کئی سالوں سے تعینات تحصیلدارملک محمد افضل نے کمپیوٹرائز ریکارڈ ہونے سے قبل پٹواریوں کو لکڑپھترہضم کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کیمطابق۔حویلی لکھا کئی سالوں سے تعینات تحصیلدارملک محمد افضل جوکہ حکومتی ارکان اسمبلی کے قریبی رشتہ دار ہیں کرپشن کی انتہائ کردی وزیراعلی پنجاب کے حکم پر کمپیوٹرائز ریکارڈ ہونے سے قبل پٹواریوں کو لکڑپھترہضم کرنے کا حکم دے دیا کمرشل زمینوں کی زرعی رجسٹریاں معمول بن گئیں کئی خود ساختہ ٹائون ،محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پیرمختیاراحمد چشتی ، تحصیلدارملک محمد افضل نے حویلی لکھا میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کے گھپلے کا انکشاف ہوا جس میں حجرہ روڈ کی کمرشل زمین کو آبادی غلام رسول میں تبدیل کرکے فی رجسٹری اورفی مرلہ کے حساب سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرنے کے علاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر کے علاوہ پاکپتن روڈ پر برلب سڑک کمرشل زمین کوزرعی اراضی میں تبدیل کرکے قومی خزانے کو لوٹ کر اپنی جیبی بھریں گئیں ممبر ریونیو بورڈ کی دی جانے والی درخواست میں مقامی وسماجی راہنما پیرمختیاراحمد چشتی نے الزام لگایا کہ ملک محمد افضل کی سربراہی میں کمرشل دوکانات کی رجسٹری میں مین کے چند فٹ کمرشل دکھا کر باقی دوکان کو زرعی ظاہرکرکے محکمہ کو لاکھوں کے ریونیوکا نقصان پہنچا کر نصف رقم رشوت لیکر رجسٹریاں کی جارہیں ہیں جبکہ باربارکی اپیلوں اور مختلف اداروں کو دی جانے والی درخواستوں کو تحصیلدارملک محمد افضل اپنے سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے ردی کی ٹوکری میں ڈلوادیتے ہیں ۔ 

tمورخہ 25 01 2015

No comments:

Post a Comment