Thursday, 20 November 2014

THQ ;;;;;;;;;;;;;;;;;;  Haveli Lakha  20 11 2014

حویلی لکھا لاکھوں کی آبادی کی واحد سرکاری علاجگاہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حویلی
لکھا کرپشن اورنااہلی کی وجہ سے مریضوں کو علاج کی سہولتیں مہیا کرنے میں
طرح ناکام ہوچکا ہے ایم ایس ڈاکٹر صغیراحمد خان چند ڈاکٹر اور عملے کے اکثر افراد ڈیوٹی

سے غائب ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات کا نہ ملنا ایمبولینس سروس کا بند ہونا
جیسے کئی مسائل کا سامنا ہے الحمد للہ پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے چیئرمین
عمران جاوید چوہان نمائندہ خصوصی روزنامہ دنیا ،نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ اپنی
صحافتی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے میڈیا کے زریعے ہسپتال کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے
اور حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال اوراسکے آڈٹ کیلئے آواز
اُٹھائی جوکہ ہسپتال انتظامیہ اورانکے چند ضمیرفروش دوست جن کے ذاتی مفادات ہسپتال
سے وابسطہ ہیں نے ہڑتالوں اورجھوٹ کے زریعے صحافیوں پر جھوٹی اورمن گھڑت ایف آئی
آر کا اندراج کروایا لیکن جھوٹا ہونے کی وجہ سے سامنا کرنے سے انکاری ہیں پاکستان
پریس کلب ایسی جھوٹی ایف آئی آر سے گھبرا کرپیچھے نہیں ہٹے بلکہ زیادہ توانائی جوش وجذبے کے ساتھ سچ کوسامنے لانے کا اپنا مشن جاری
وساری رکھیں گے پاکستان پریس کلب اہل علاقہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہسپتال کے
بارے میں کسی قسم کی بھی شکایت کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں ہم انکی آواز
اپنی قلم ( میڈیا )کے زریعے اعلی حکام تک ضروربالضرور پہنچائیں گے ان شاء اللہ۔ فیصلہ
اللہ تعالی کریں گے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے اپل علاقہ کی طرف سے ہماری غلطیوں
کوتاہیوں کی نشاندہی ہمارے لیئے باعث فخر ہوگی ہم وکلاء برادری کے تہ دل سے مشکور
ہیں کہ انہوں نے سچائی اورحقیقت کو سامنے لانے پرہماری بھرپورمعاونت اور کرپشن
کیخلاف قانونی جنگ میں ہمارا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منجانب عمران جاوید
چوہان چیئر مین پاکستان پریس کلب حویلی لکھا ممبران وعہدیداران پاکستان پریس کلب

حویلی لکھا فون برائے رابطہ 6976700 0334 7861015 0333 1847980 0334 6993383 0333

No comments:

Post a Comment